Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی خوبصورتی کیلئے فیس پیک

کسی بھی فیس پیک میں عرق گلاب کا استعمال بے حد موثر اورمفید ثابت ہوتا ہے ۔ اگر آپ چکنی جلد کی حامل ہیں تو بیسن کو عرق گلاب میں شامل کر کے پیسٹ بنائیں اور یہ پیسٹ چہرے پر لگا لیں۔ خشک ہونے پر دھو ڈالیں۔یہ فیس پیک جلد کی اضافی نمی جذب کرکے جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے ملتانی مٹی اور عرق گلاب کا پیسٹ بناکر لگانے سے چہرے کا سارامیل کچیل صاف ہو جاتا ہے۔ ان دونوں چیزوں کا مکسچر چہرے کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور چہرے کو چمکدار بناتا ہے۔اگر آپ کی جلد خشک ہو تو آپ عرق گلاب اور ایلوویرا کا پیک بھی استعمال کرسکتی ہیں ۔
 
 

شیئر: