Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان قونصلیٹ کے منسٹر کوارڈینٹر اور ویلفیئرقونصلر سے جے یو آئی کے وفد کی ملاقات

 وفد کی جانب سے کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئی ، مسائل کے حال کیلئے قونصلیٹ  سے  بھر پور  تعاون  کریں گے   ، غلام رسول مینگل
 کمیونٹی ڈیسک ۔۔ جدہ
      جمعیت  علمائے اسلام  سعودی عر ب کے  ایک وفد  نے جدہ قونصلیٹ کے منسٹرکوآرڈینیٹر محمدجاویدرفیق  اور  ویلفیئر قونصلر  نجیب اللہ خان  سے  ملاقات کی اور کمیونٹی کو درپیش  مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمدجاویدرفیق  اور نجیب اللہ خان  نے وفدکوخوش آمدید کہا  ۔قونصلیٹ کے افسران نے وفد سے کفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   قونصلیٹ  نے رواں سال بہت سی کامیابیاں حاصل کیں جن میں قیدیوں کے مقدمات  کی پیروی اور رہائی، اوورسیز فاؤنڈیشن کی فراہم کی جانے والی  خدمات  کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے بروقت اجراء کو یقینی بنانا، کمیونٹی کے ساتھ کومسلسل رابطے کو مزید بہتر بنانا  پر زوردیاگیاہے۔  انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے  کہ کمیونٹی کا ہر  فرد  سفارتی مشن میں ہمارا ساتھ دے۔ ہر پاکستانی دیار غیر میں پاکستانی سفیر ہے۔ وفد کے ممبران نے اس بات کا یقین دلایا کہ جمعیت علمائے اسلام سفارتخانے کے ساتھ بھر پور تعاون  جاری رکھتے ہوئے  رضاکارانہ طور پر کمیونٹی ویلفیئر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر اپنا   کردار ادا کرتی رہے گی۔ وفد نے جماعت کے مضبوط سماجی اور فلاحی نیٹ ورک کے حوالے سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ جمعیت علمائے  اسلام سے وابستہ سیکڑوں علماء حجاج کرام کی تربیت اور رہنمائی  میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔وفد میں  جمعیت علمائے اسلام  سعودی عرب کے سینیئر نائب صدرمولاناغلام رسول مینگل، جمعیت علمائے  اسلام جدہ کے جنرل سیکریٹری انجینیئر عبدالصبور، ڈپٹی سیکریٹری مولاناسمیع الحق تورغری ،سیکریٹری اطلاعات قاری حفیظ اللہ اورمولاناشازرین شامل تھے۔
مزید پڑھیں:- - - - -دبئی:جمو ں کشمیر کے سابق فوڈ منسٹر کے اعزاز میں عشائیہ

شیئر: