Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک کی نصف سنچری

میڈرڈ : ہسپانوی فٹبال لیگ میں لیونل میسی نے اپنے کھیل میں مہارت سے تماشائیوں کے دل جیت لئے۔ سیولا کے خلاف 3گول کر کے کیریئر میں ہیٹ ٹرکس کی نصف سنچری مکمل کر لی۔ بارسلونا نے 2-4 کے ساتھ فتح حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا۔ لالیگا لیگ میں بارسلونا کا سیولا سے مقابلہ ہوا۔ سیولا کے نیوس نے 22 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری اور مدمقابل ٹیم بارسلونا کو حیران کر دیا جس کے بعد میچ میں سنسنی خیز تیزی آ گئی۔ ورلڈ کلاس فٹبالر لیونل میسی نے خوبصورت کھیل پیش کرتے ہوئے 26،63 اور پھر 85 ویں منٹ میں گول کر کے ناصرف تجربہ کاری کا نمونہ دکھایا بلکہ اپنے فٹبال کیریئر میں 50ویں ہیٹ ٹرک کر کے نصف سنچری مکمل کر لی۔بارسلونا کی حریف ٹیم کے خلاف2-4 سے فتح نے اسے ٹاپ پوزیشن 10پوائنٹس کے فرق کے ساتھ مضبوط کر دیا ہے۔ حریف سیولا کو تنزلی کی جانب جاناپڑا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: