Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شملہ میں بندروں کو مارنے کا حکم،انعامی رقم میں اضافہ

شملہ۔۔۔مرکزی حکومت نے ریاست کی91تحصیلوں اور اس کی ذیلی تحصیلوں میں پائے جانے والے بندروں کو موذی جانورقراردیدیاگیا۔ گزشتہ 2برسوں کے دوران عام لوگوں کی جانب سے صرف 5بندر مارے گئے۔محکمہ کے افسران کے مطابق پنچایت سطح پر جنگلات کے کارکن بندروں کو مارنے سے متعلق معلومات فراہم کرینگے۔محکمہ کے اعلیٰ افسر نے کہا کہ محکمہ جنگلا ت  بندروں کو مارنے پر شکاریوں اور عام لوگوں کو 500روپے کے بجائے ایک ہزار روپے دینے پر غور و خوض کررہا ہے۔پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ (پی سی سی ایف )برائے جنگلی حیوانات سویتا نے کہا کہ ماضی میں بندروں کو مارنے پرمحکمہ کی جانب سے  حوصلہ افزائی کے طورپر  500روپے دیئے جاتے تھے۔

شیئر: