Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گیلکسی اے 50 اسمارٹ فون لانچ‎

سامسنگ کمپنی کی جانب سے مڈ رینج اسمارٹ فون گیلیکسی اے 50 متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.4 انچ سپر امولڈ ڈسپلے اور ایکسینوس 9610 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 25 میگا پکسل پرائمری کیمرہ ، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل شوٹر اور 5 میگا پکسل کا ڈیپتھ سینسر شامل ہیں۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 25 میگا پکسل کا ہے۔ فون کو 4/6 جی بی ریم اور 64/128 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون میں انفینیٹی یو ڈسپلے اور چار ہزار ملی ایمپیئر آورز کی بڑی بیٹری دی گئی ہے۔ انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کو اسمارٹ فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔فون کو کالے ، کورل ، سفید اور نیلے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا ۔
مزید پڑھیں:- - -  -- -گیلکسی ایس 10 سیریز کی مزید تفصیلات لیک

شیئر: