Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوائی میں سمندری تتلیاں

ہوائی۔۔۔۔ پیشہ ور فوٹو گرافر جیف میلیسن نے ہوائی کے کونا جزیرہ کے قریب پائی جانے والی نت نئی اقسام کی آبی حیاتیات کی شبینہ تصاویر اتار کر پوری دنیا کو حیران کردیا ہے۔ رات گئے اتاری جانے والی یہ تصاویر انتہائی رنگا رنگ ہیں اور انہیں دیکھنا کسی بھی رنگ برنگی چیز سے لطف اندوز ہونے کے برابر اور دلچسپ ہے۔ جیف کا یہ بھی کہناہے کہ سمندر کی گہرائی میں ایسے بے شمار جانوروں کی کئی پرتیں موجود رہتی ہیں جو آبی حیاتیات کی خاص نسل میسو پلیجک کہلاتی ہیں اور انکی خاصیت یہ ہوتی ہے کہ اندھیرے میں انکا پورا وجود جگمگانے لگتاہے۔ اب تک اس حوالے سے اتنی پراسرار تصاویر سامنے نہیں آئی تھیں اور 37سالہ فوٹو گرافر جیف کا کہناہے کہ اس نے جن اشیاءکی تصاویر اتاری ہیں وہ آج بھی سائنسی دنیا کیلئے پراسرار ہیں کیونکہ ان میں سے بعض یک رنگی ہیں۔ یعنی انکا ایک رنگ ہے اور بعض مختلف رنگوں سے آراستہ ہیں۔ ایسی چیزو ںمیں اڑنے والی اسکڈ خاص طورپر زیادہ روشنی دیتی ہے۔ اسی لئے کچھ لوگ اسے سمندری تتلیاں بھی کہتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان رنگین آبی حیاتیات پر مزید تحقیقی کام کیا جائے اور اسے دنیا کے سامنے لایا جائے۔
 

شیئر: