Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانیوں کا پیار زندگی بھر کا خزانہ ہے، ڈیرن سیمی" خان"

دبئی:پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کے ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سامی نے پاکستانی شائقین کی حمایت کو اپنے لئے فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے پاکستانیوں کا پیار زندگی بھر کا خزانہ ہے اور میں پاکستان کا دورہ کرتا رہوں گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی محبت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا اور اس پرفخر محسوس کرتا ہوں۔ یہ میری زندگی بھر کا سرمایہ ہے اور کھیل کے علاوہ بھی موقع ملا تو پاکستان اور پشاور جاتا رہوں گا۔ اپنی قیادت میں ویسٹ انڈیز کوٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 2مرتبہ فتح دلانے والے ڈیرن سیمی، پی ایس ایل میں شامل ہونے کے بعد پاکستانی مداحوں کے سب سے زیادہ پسندیدہ غیرملکی کھلاڑی ہیں اور پشاور زلمی کی مناسبت سے انہیںڈیرن سیمی "خان "کا نام دیا گیا۔ انکامزید کہنا تھا کہ زلمی میرے اپنے خاندان کی طرح ہے اور ان کی جانب سے جو پیار دیا گیا ہے وہ میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، میں پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ وہ مجھے اپنا سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل دنیا میں بہترین لیگ ہے اور بہت مختصر وقت میں اس نے بڑے برانڈ کی شکل اختیار کی ہے۔ ڈیرن سیمی پی ایس ایل کے علاوہ کریبیئن پریمیئر لیگ، انڈین پریمیئر لیگ اور دنیا بھر میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی کی دیگر بڑی لیگز کا حصہ رہے ہیں۔ انہوںنے پی ایس ایل سیزن4 سے قبل پشاور کا دورہ بھی کیا اور غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کا پیغام دیا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: