Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوان نمائند گان میں ٹرمپ کے منصوبے کیخلاف ووٹ

واشنگٹن...امریکی ایوان نمائندگان میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ 245 اراکین نے صدر ٹرمپ کے اس منصوبے کی مخالفت جبکہ 182 ارکان نے حمایت کی ۔ دیوار کی تعمیر کے خلاف ووٹ دینے والوں میں ری پبلکن پارٹی کے 13 ارکان شامل تھے۔ کانگریس کی طرف سے دیوار کی تعمیر کےلئے فنڈز فراہم نہ کرنے پر صدر ٹرمپ نے 15 فروری کوہنگامی حالت نافذ کر دی تھی۔ ڈیموکریٹ کی جانب سے نیشنل ایمرجنسی کے فیصلے کی منسوخی کے لئے قرارداد لائی گئی۔ ڈیموکریٹک کو ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل ہے ۔ ڈیموکریٹ نے صدر کو حامل اس اختیار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے آئین کے منافی قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ حکومتی اخراجات کا فیصلہ کانگریس کے اختیار میں ہے۔ اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا تھا کہ صدر اختیارات پر قابض ہیں جو طاقت کے توازن پر بنیادی مسئلہ ہے۔ ٹرمپ کے متوقع اقدام کے ردِ عمل کے طور پر ممکنہ آپشنز پر غور کررہے ہیں جس میں انہیں دیگر فنڈز کو استعمال کرنے سے روکنے کے لئے قانونی مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے حکومت کو دیوار کی تعمیر کے لیے ایک ارب 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے فنڈز استعمال کرنے کی منظوری دی تھی ٹرمپ انتظامیہ نے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

شیئر: