سعودی عرب، گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس کے تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا
سعودی عرب، گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس کے تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا
پیر 1 دسمبر 2025 21:02
کانفرنس 26 سے 27 جنوری تک کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل سیٹر میں ہوگی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب، ریاض میں گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس (جی ایل ایم سی) کے تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی وزارت افرادی قوت کے زیر اہتمام یہ کانفرنس 26 سے 27 جنوری 2026 تک کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سیٹر میں منعقد ہوگی۔
ایس پی اے کے مطابق ’فیوچر ان پروگریس‘ کے سلوگن کے تحت منعقد ہونے والی یہ کانفرنس پالیسی میکرز، بزنس لیڈرز، لیبر مارکیٹ کے ماہرین اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ایک گروپ کو اکھٹا کرے گی تاکہ مستقبل کے کام میں مدد مل سکے۔
اس سال کا ایونٹ جدید فارمیٹ متعارف کرائے گا جس میں تخلیقی حل تیار کرنے کے لیےہیکاتھنز اور عالمی ترجیحی موضوعات پر محققین کی قیادت میں تعلیمی مباحث شامل ہیں۔
کانفرنس میں 200 سے زیادہ سپیکرز شامل ہوں گے، 50 سے زیادہ شیڈول ایونٹس اور سیشنز دنیا بھر میں سات ہزار سے زیادہ شرکا کی میزبانی کریں گے۔
کانفرنس میں لیبر مارکیٹ کے اہم چیلنجوں سے نمنٹے کےلیے جدید حل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
یہ کانفرنس بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن، ورلڈ بنک، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن کے اشتراک سے منعقد ہو رہی ہے۔
لیبر مارکیٹ کے اہم چیلنجوں سے نمنٹے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب عالمی سطح پر لیبر مارکیٹ کے چیلنجز، افرادی قوت کی تربیت اور مہارت میں ترقی کے شعبوں میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
ان اقدامات میں تعلیمی اور تربیتی پروگراموں کو بہتر بنانے کے علاوہ تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی لیبر مارکیٹ کے لیے روزگار کے متلاشی نوجوانوں کو تیار کرنا شامل ہے۔
کانفرنس میں مباحثوں کے ذریعے عالمی لیبر مارکیٹ کے چیلنجز پر توجہ دی جائے گی جس سے افرادی قوت کی ترقی میں سعودی عرب کی قیادت مزید مستحکم ہوگی۔