Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے ایئربس ’اے 320 ‘ میں سیفٹی اپ ڈیٹس مکمل کرلی

سعودی ٹیموں نے مہارت کا ثبوت دیتے ہوئ فلائٹ آپریشن کو بحال کردیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ انجینئرصالح الجاسر نے کہا ہے کہ سعودی ایوی ایشن کی ٹیموں نے ایئربس ’اے 320 ‘ میں سیفٹی اپ ڈیٹس انتہائی مختصر وقت میں مکمل کرلی۔
العربیہ کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ الجاسر کا کہنا تھا’ سعودی ٹیموں نے انتہائی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے مسئلے کو جلد حل کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن کو بحال کردیا تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘
 ایئربس کمپنی کی جانب سے ’اے 320‘ میں سافٹ ویئر کی خرابی کی نشاندہی کرتے وئے دنیا بھر میں اس ماڈل کے 6 ہزار کے قریب طیاروں کو گروانڈ کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ سافٹ ویئرمیں ہونے والے نقص کو دور کرتے ہوئے اسے اپ ڈیٹ کیا جائے۔
سعودی عرب کی قومی ایئرلائن کی جانب سے فضائی سروس کو متاثر ہونے سے بچانے کےلیے فوری اقدامات کرتے ہوئے سافٹ ویئرکو بروقت اپ ڈیٹ کردیا۔
یاد رہے کہ ایئر بس کمپنی کی جانب سے سافٹ ویئر کی خرابی کی نشاندہی پر سعودی فضائی کمپنیوں سعودی ایئرلائن، فلائی ناس اور فلائی ادیل نے اپنے A320 طرز کے متعدد طیاروں کا فوری تکنیکی اور پروگرامنگ جائزہ شروع کر دیا تھا۔
سعودی ایئرلائن نے کہا تھا کہ ’مسافروں اور عملے کی سلامتی اس کی اولین ترجیح ہے۔‘

 

شیئر: