Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ: ’سعودی حکومت کا شکریہ جس نے خیمے فراہم کیے اور مدد کی‘

غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے شمال میں القرارۃ کے علاقے میں کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کے قائم کردہ نئے کیمپ میں درجنوں خواتین سرپرست خاندانوں کو پناہ اور استحکام فراہم کیا گیا ہے جو سعودی عرب کی فلسطینی عوام کی امداد کی مہم کا حصہ ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ کیمپ اُن خواتین کے لیے محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے جو انتہائی سنگین انسانی بحران میں اپنے خاندانوں کی ذمہ داری اکیلے اٹھا رہی تھیں۔ یہاں پہنچتے ہی بچوں کے چہروں پر نمایاں سکون دیکھا گیا کیونکہ مہینوں بعد انہیں پہلی بار زندگی میں کچھ سکون میسر آیا۔ یہ منتقلی بنیادی تحفظ فراہم کرتی ہے، خاص طور پر حالیہ طوفان کے بعد جس نے ان کے خیمے تباہ کر دیے تھے اور انہیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا تھا۔
بے گھر ہونے والے خاندانوں نے فراہم کی گئی امداد پر تشکر کا اظہار کیا اور بتایا کہ مملکت کی جانب سے ملنے والی اس مدد نے ان کو احساسِ تحفظ دیا ہے۔

شیئر: