Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کیلئے 3.6ملین ڈالر جمع

لندن۔۔۔لندن کانفرنس کے شرکاء نے اردن کیلئے 3.6ملین ڈالر جمع کردیئے۔ کانفرنس میں 60سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ انہوں نے اردن کو 3.6ارب ڈالرکی مدددینے کا عہد کیا۔اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی نے افرادی قوت پر انحصار کرنیوالے شعبوں کو ترجیحی بنیادوں پر استوار کرنے کا عہد کیا۔مغربی اور عرب ممالک کی حکومتوں کے نمائندوں نے اردنی اقتصاد کے فروغ کیلئے اس کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ سعودی عرب اردن کی مدد جاری رکھے گا۔ نیوم منصوبے میں بھی اردن کی مدد کا اہتمام کریگا جس پر 500ارب ڈالر خرچ ہونگے۔شاہ عبداللہ نے اردنی اقتصاد کے پنج سالہ منصوبے کا بھی اعلان کردیا۔

شیئر: