Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں رضا کاروں کی ریکارڈ رجسٹریشن، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

 پورٹل پر ایک ہفتے میں 14 ہزار 642 افراد کو رجسٹر کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض ریجن کی بلدیہ نے صرف ایک ہفتے میں رضا کاروں کی ریکارڈ رجسٹریشن کرکے  گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق پورٹل پر 14 ہزار 642 افراد کو رجسٹر کیا گیا جو ایک ہفتے میں رجسٹرڈ رضاکاروں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
ریاض میونسپلٹی اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری عبدالوطاب بن فردان کو ریاض میں ہونے والی تقریب کے دوران گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

تقریب کے دوران گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)

 تقریب میں حکومتی اداروں کے علاوہ تعلیم، صحت، سپورٹس اور غیر منافع بخش تنظیموں کے نمائندے بھی شریک تھے۔
ریاض والینٹیز انیشیٹیو کے تحت اب تک 30 ہزار سے زیادہ رضاکاروں کی مختلف سرگرمیوں میں شرکت ریکارڈ کی گئی ہے، جن میں شجرکاری، صفائی کے کام، شہری ماحول کی بہتری، ری سائیکلنگ اور معیار زندگی کو برقرار رکھنے کی کوششوں میں تعاون شامل ہے۔

 

شیئر: