Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا فضائی حدود کوجزوی طور پر کھولنے کا اعلان

پاکستانی فضائی حدود کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے اور حکام کے مطابق کراچی،پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ سے فلائٹ آپریشن جمعے کی شام 6 سے بجے سے بحال ہو جائے گا۔سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے ایئر لائنز کو جاری کردہ ہدایات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کو فلحال تمام تر فضائی آمد و رفت کے لیے تا حکم ثانی بند رکھا جائے گا۔سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق یکم مارچ سے لے کر 4مارچ تک پاکستان کے چار بین الاقوامی ایئرپورٹس سے فلائٹ آپریشن کو جزوی طور پہ بحال کیا گیا ہے۔جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فلحال چند مختص کردہ بین القوامی روٹس پہ ہی پروازوں کی روانگی کی اجازت ہو گی جبکہ ڈومیسٹک فلائٹس آپریشن معمول کے مطابق چلے گا۔سول ایویشن اتھارٹی کے ترجمان مجتبیٰ بیگ نے اردو نیوز کو آگاہ کیا کہ دیگر روٹس پہ پروازوں کی روانگی سے متعلق فیصلے کا اعلان 4مارچ کو دن 1 بجے کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کے آج جمعے کی شام 6 بجے سے پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔گذشتہ دنوں میں منسوخ ہونے والی پروازوں کے حوالے سے مجتبیٰ بیگ کا کہنا تھا کہ مجاز ایئر لائنز اس حوالے سے مسافروں کی رہنمائی کریں گی۔خیال رہے کہ بدھ کو پاکستان میں اس وقت فضائی حدود کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جب انڈیا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے ماحول میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان نے انڈیا کے دو جنگی جہاز مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ ایک انڈین پائلٹ کو گرفتار کر لیا تھا۔پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے نہ صرف مقامی مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پرا تھا بلکہ ایشیا میں فضائی ٹریفک کے آپریشنز بھی متاثر ہوئے۔
مزید پڑھیں: - - - -ہندوستانی طیارہ گرانے والاحسن صدیقی

شیئر: