Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ میں کار بم دھماکہ، مرنیوالے 19ہوگئے

موغادیشو ۔۔۔۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 20 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد حالات کو قابو کرلیا۔ حملہ رات گئے ہوا تھا جب دہشت گرد تنظیم الشہاب کے ایک خود کش بمبار نے بڑے ہوٹل کے سامنے کار دھماکہ کیا ۔ مصروف سڑک پر کئی گاڑیوں میں آگ لگی اور شعلے بلند ہوئے۔ دیگر حملہ آوروں کو پولیس نے گھیرے میں لیا جس کے بعد انہوں نے ہوٹل کے اندر آگ لگا دی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو 20 گھنٹوں تک جاری رہا۔امدادی کارکنوں نے فوری طور پر 5 لاشوں کو جائے وقوع سے منتقل کیا جبکہ دیگر لاشوں کو تصادم کے باعث گھنٹوں تک وہاں سے نہیں اٹھایا جا سکا۔گرنے والی عمارت سے ہمیں 14 لاشیں ملی ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ 60 افراد زخمی ہوگئے ۔قبل ازیں سیکیورٹی افسر عبدالرحمٰن علی نے کہا تھاکہ 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ امدادی رضاکاروں کی جانب سے لائی گئی لاشوں کے حوالے سے انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریب میں موجود گاڑیاں روئی طرح کی اڑیں اور شعلوں میں تبدیل ہوگئیں۔دہشت گرد تنظیم الشباب نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے کا مقصدہوٹل میں موجود سینیئر عہدیدار کو نشانہ بنانا تھا۔

شیئر: