Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی؟

نئی دہلی ۔۔۔۔دہلی  کے علاقے منگول پوری میں شادی کی تقریب اس وقت ماتم میں تبدیل ہوگئی جب اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کیلئے آنیوالی خاتون فائرنگ سے ہلاک ہوگئی۔  پولیس ڈپٹی کمشنر سیجو کروویلا نے بتایا کہ شادی کی تقریب کے دوران سجن اور 2بھائیوں آکاش و سندیپ میں جھگڑا ہوگیاطیش میں آکر دونوں بھائیوں نے پستول سے سجن پر فائرنگ کردی۔ شوہر کو بچاتے ہوئے 28سالہ سنیتا فائرنگ کی زد میں آگئی اور گولی اس کے  سر میں جالگی جس سے وہ  شدید زخمی ہوگئی، موقع پر موجود  باراتیوں نے فوراًجے پور گولڈن اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔باراتیوں نے بتایا کہ خاتون کے شوہر اور لڑکی والوں کے پڑوسیوں سے ڈی جے میں من پسند گانا نہ بجانے پر تکرار کے بعد جھگڑا ہوگیا تھا ۔واردات کے بعددونوں بھائی آکاش اور سندیپ فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -میرٹھ: حلیہ بدل کر کروڑوں کے زیورات لوٹنے والا گروہ گرفتار

شیئر: