Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نتنیاہو کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے

تل ابیب ۔۔۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو پر کرپشن کے الزامات کے بعد مخالفین او رحامی گزشتہ شام سڑکوں پر نکل آئے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ انکے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر کیس دائر کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ وسطی تل ابیب میںنتنیاہو کے حامیوں نے نیلے اور سفید رنگ کے اسرائیلی پرچم اور نیتن یاہو کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر”لوگ آپ کے ساتھ ہیں “ اور” نتنیاہو میرے وزیر اعظم ہیں “ کے نعرے درج تھے ۔ مخالفین جنہیں پولیس نے حصار کے ذریعے ان سے الگ کررکھا تھا،انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”کرائم منسٹر“ اور” نتنیاہو کے جانے کا وقت ہے “ کے نعرے درج تھے ۔ اسرائیلی قانون کے مطابق وزیر اعظم اس وقت تک استعفیٰ نہیں دے سکتا جب تک کے اس پر فرد جرم عائد /سزاءسنائی جائے اور تمام اپیلیں ناکام ہوجائیں ،یہ ایک طویل عمل ہے ۔ نتنیاہو اپریل کے عام انتخابات میں پانچویں میعاد کےلئے حصہ لے رہے ہیں ۔
 

شیئر: