Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ میں طلباء ثقافتی میلہ

ویلفیئر قونصلر ماجد میمین نے پاکستانی اسٹال کا دورہ کیا
 جاوید راہو ۔۔ جدہ 
اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ کے جانب سے اسٹوڈنٹ کلچرل فیسٹول شروع ہو گیاجو 8 روزہ تک جاری رہے گا ۔فیسٹیول میں 60 ممالک کے طلباء حصہ لے رہے ہیں جس میں طلباء کی جانب سے اپنے ممالک کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی ا سٹال لگائے گئے ہیں  ۔فیسٹول میں پاکستانی طلباء کی جانب سے اسٹال لگایا گیا ہے جس میں پاکستان کے چاروں صوبائی رنگوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر طالب علم وقار سندھی نے بتایا کہ فیسٹول میں گزشتہ برس بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ فیسٹیول کے پہلے دن پاکستانی طلباء کی جانب سے لگائے گئے اسٹال کو بہت پسند کیا گیا اور پہلے دن بہترین اسٹال کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ پاکستان قونصلیٹ کے ویلفیئر  قونصل ماجد میمن نے پاکستانی اسٹال کا دورہ کیا اور طلباء کی جانب سے سے سجائے گئے اسٹال تعریف کی اور طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔
مزید پڑھیں:- - - -ریاض میں ٹائم مینجمنٹ کی اہمیت پر سیمینار اورموسم بہار کی آمد پر فیملی پکنک

Take Our Survey!

شیئر: