Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردگان کوقطر میں غیر معمولی اختیار

دوحہ ۔۔۔ امریکی جریدے دی ڈیلی کولر ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی اور قطر کے درمیان طے پانے والے عسکری معاہدے کے بموجب ترکی کو قطر پر غیر معمولی اختیار حاصل ہوگیا۔یہ ایک صدی کے دوران اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے۔ اسکی وجہ سے خلیج اور مشرق وسطیٰ میں عداوت کی کشمکش کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ معاہدے کے تحت ترک افواج قطر میں بڑھتی چلی جارہی ہیں جہاں مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ واقع ہے۔اس معاہدے نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو نظریاتی مفادا ت کے استحکام کیلئے قطر کی سرزمین کو اپنے اندازسے استعمال کرنے کی مکمل آزادی دی ہے۔ قطر نے ترکی کے حوالے سے اسٹراٹیجک ریاست کی حیثیت اختیار کرلی۔ معاہدے میں ایسی کوئی پابندی نہیں جس کے تحت ترک افواج کو مخصوص مدت کے اندر قطر چھوڑنا ضروری ہو۔
 

شیئر: