Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی ٹھیکیدار وں کی تشہیر

ریا ض ۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے بنگلہ دیشی شہری سہیل بن محمد عثمان کو ٹھیکیداری اور پھلوں و سبزیوں کا کاروبار اپنے نام سے کرانے والے سعودی شہری عواض بن عایض الشمشم المطیری کی مقامی اخبارات میں تشہیر کرادی۔ ریاض میں فوجداری کی عدالت نے دونوں کی تشہیر کے احکام جاری کردیئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہری المطیری پر الزام تھا کہ وہ بنگلہ دیشی شہری سہیل عثمان کو اپنے نام سے سبزیوں اور پھلوں کے کاروبار اور ٹھیکیداری کی اجازت دیئے ہوئے ہے۔ الزام ثابت ہونے پر عدالت نے بنگلہ دیشی کو 5ماہ قید ، 80ہزار ریال جرمانہ ، کاروبار بند کرنے، اجازت نامہ منسوخ کرنے، سجل تجاری واپس لینے ، آئندہ کاروبار کی اجازت نہ دینے ، مملکت سے بیدخل کرنے اور بلیک لسٹ کرنے کی سزا سنادی تھی۔
 

شیئر: