Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوکھا روبوٹک ہاتھ

کیلیفورنیا ۔۔۔ سائنسدانوں اور انجینیئروں نے بے شمار چیزیں تیار کرلی ہیں مگر اب دنیا کی 3مشہور ٹیکنیکل فرموں نے مل جل کر ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو اچھے خاصے فاصلے پر رہتے ہوئے بھی آپ کو اپنے وجود کا احساس دلا سکتا ہے۔ اسے تیار کرنے والے سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ انہو ںنے جو روبوٹک ہاتھ تیار کیا ہے، اسکی مدد سے آپ دور دراز علاقے میں رہنے والے عزیز و اقارب کو چھو بھی سکتے ہیں اور انکے مانوس لمس کا لطف بھی اٹھاسکتے ہیں۔ یہ ایسا ہاتھ ہے جو دنیا کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک کے علاقوں میں کارگر ثابت ہوسکتا ہے تاہم اسے تیار کرنے والے یہ بھی دعویٰ کررہے ہیں کہ خلائی تحقیق، مواصلات کے نئے طریقوں اور بم ڈسپوز آف کرنے کے جدید طریقے بھی بن سکتے ہیں اور کارآمد ہوسکتے ہیں۔ تجرباتی مرحلے میں دیکھنے میں آیا کہ یہ روبوٹک ہاتھ 5ہزار میل کے فاصلے سے بھی اپنی کارکردگی دکھا سکتا ہے اور دنیا کو حیران کرسکتا ہے۔ انہی وجوہ کی بناءپر ان تینوں کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ اس ہاتھ کے طفیل روبوٹس کی دنیا میں انقلاب آجائیگا۔ 
 

شیئر: