Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ ریلوے میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی1937اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب

نئی دہلی۔۔۔  ریلوے بھرتی بورڈآر آر بی (RRB)نے پیرا میڈیکل اسٹاف کے زمرے میں مختلف عہدوں پر تقرری کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ ان عہدوں پر تعیناتی کیلئے درخواستیں جمع کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ2اپریل 2019ء ہے۔ امیدوار بی ایس سی پاس ہو۔CEN 02/2019کے تحت 1937اسامیوں پر تقرری کی جائیگی۔ اس میں ڈائٹیشین، اسٹاف نرس، ڈینٹسٹب وغیر شامل ہیں۔ اگر آپ ان عہدوں کیلئے درخواست دینا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل معلومات کے مطابق درخواست جمع کرائیں:
*عہدوں کے نام:
٭ڈائٹیشین
٭اسٹاف نرس
٭ڈینٹل ہائی جینسٹ وغیرہ
*اسامیوں کی تعداد:
1937۔
*تعلیمی لیاقت:
ان عہدوں پر تقرری کیلئے امیدوار کی تعلیمی لیاقت بی ایس سی ہو ۔ دیگر عہدوں کیلئے علیحدہ تعلیمی معیار متعین کئے گئے ہیں۔
*امیدوار کی عمر:
٭امیدوار کی عمر 18سے 30سال کے درمیان ہو۔
*درخواست فیس:
٭جنرل کٹیگری کیلئے500روپے (400روپے واپس دیئے جائیں گے)۔
٭ریزرو کٹیگری کیلئے250روپے (240روپے واپس دیئے جائیں گے)۔
تقرری کیلئے بنیادی ضابطہ:
امیدواروں کا انتخاب کمپیوٹر سسٹم سے امتحان کی بنیاد پر ہوگا۔
امیدوار درخواست جمع کرنے کیلئے اپنے علاقے کی آر آر بی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔ ویب سائٹ پر دیئے گئے for online registration and submission of Application for Paramedical posts under CEN 02/2019پر کلک کریں۔ اس کے بعد درخواست جمع کرنے کی کارروائی مکمل کریں۔
ریزلٹ چیک کرنے کیلئے لنک RRB Result 2018-19: پرکلک کریں۔
مزید تفصیلات کیلئے آر آر بی کی ویب سائٹhttps://rrbrecruitmentinfo.in/پر رابطہ کریں
 

شیئر: