Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر میں مظاہرے پھوٹ پڑے

 الجزائر۔۔۔ افریقی ملک الجزائر میں معمر صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی طرف سے پانچویں مرتبہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ملک میں مظاہرے پھوٹ پڑے ۔ادھرصدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے گزشتہ روز باقاعدہ طورپر 18 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ ملک میں بڑے پیمانے پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوںنے 20 سال سے اقتدار پر فائز عبدالعزیز بوتفلیقہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔گزشتہ روز صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے اعلان کیا کہ وہ دوبارہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں ملک میں وسیع پیمانے پر اصلاحات نافذ کریں گے۔ 
 
 

شیئر: