Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے ایف 17 تھنڈر کمپنی کے شیئرز میں اضافہ

بیجنگ۔۔۔ پاکستان کی کارروائی کے بعد جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ ہو گیا۔ پاک فضائیہ کے سابق ائیر مارشل شاہد لطیف نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ 2001 سے 2008 کے جنرل پرویز مشرف کے عہد میں پاک چین کے مشترکہ منصوبے کا پروجیکٹ ڈائریکٹر تھااور آج پاکستانی فضائی حدود میں مداخلت کرنے والے ہندوستانی طیاروں کو اسی جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے مار گرایا ۔ اس ٹویٹ کے2 گھنٹے کے اندر ہی شینزن کی فہرست میں شامل سچوان فائی اینٹی گریشن کے ساتھ کام کرنے والی ذیلی کمپنی چینگ ڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن (سی اے سی)کے شیئرز بڑھ گئے۔ صرف 5 منٹ میں اسکے شیئرز میں 10 فیصد اضافہ ہوگیا۔ساﺅتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ اضافہ چینی اسٹاک مارکیٹ میں دیکھا گیا ۔ دوسری جانب ہندوستانی فضائیہ کو دیئے جانے والے منہ توڑ جواب کے بعد جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی مانگ میں اچانک زبردست اضافہ ہوا ہے۔
 

شیئر: