Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمارے جزیروں پر ایران کا قبضہ غیرقانونی ہے، امارات

ابوظبی۔۔۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ متنازعہ جزیروں کے حل سے ایران کا انکار اسے نازک پوزیشن میں ڈال دے گا۔ انہوں نے پیر کو ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں تحریر کیا کہ طنب کبریٰ ، طنب صغریٰ اور ابو موسیٰ اماراتی جزیروں پر ناجائز قبضہ کے حوالے سے ایران انتہاءدرجہ حساس بنا ہواہے۔ اس کا یہ رویہ ناقابل فہم ہے۔ ہر بین الاقوامی فورم پر ایران سے اس کی بابت استفسار کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ ظاہر ہے کہ ہمارے جزیروں پر ایران کا ناجائز قبضہ غیرقانونی ہے اور ناقابل قبول بھی ہے۔ قرقاش نے توجہ دلائی کہ امارات تنازع کے اول روز سے مسئلہ کو پرامن طریقوں ، مکالمے اور ثالثی کے ذریعے طے کرنے کی اپیلیں کررہا ہے۔ مقبوضہ جزائر کا مسئلہ نہایت واضح ہے ، ناجائز قبضہ کسی بھی حالت میں جائز نہیں ہوسکتا۔ بین الاقوامی قانون اسے تسلیم نہیں کرتا۔ قرقاش نے کہا کہ مختلف ممالک کے درمیان جزائر پر تنازعات کھڑے ہوئے جنہیں پرامن طریقوں سے حل کرلیا گیا۔ ایران کا معاملہ یکسر مختلف ہے۔ وہ طاقت کے بل پر زمینی حقیقت تھوپنے کیلئے کوشاں ہے۔ 

شیئر: