Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وٹامنز اور منرلز کی جسم میں اہمیت

٭ وٹامن اے آنکھوں کے امراض کودور کرنے اور بینائی کو بہتر بنانے کےلئے اہم ہے۔ یہ قوت مدافعت میں اضافہ بھی کرتا ہے۔
٭ وٹامن ڈی ہڈیوں کی صحت اور نشونما کیلئے ضروری ہے۔ ابتدائی سالوں میں اسکی کمی آنے والی زندگی میں برے اثرات مرتب کرتی ہے۔ جس سے ہڈیوں کی بیماریاں اور ہڈیوں کا ٹیڑھا پن جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
٭ آیوڈین کی کمی ذہنی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔بچوں میں آیوڈین کی کمی ذہنی اور جسمانی چستی میں کمی ، ذہنی معذوری اور جسمانی نشونما کے رک جانے کا سبب بنتی ہے . 
٭ زنک خلیات کے بننے ، انکی نشونما اور جسم کی مجموعی نشونما میں اہم ہے۔زنک کی کمی قوت مدافعت میں کمی کا سبب بنتی ہے خاص طور پر بچوں میں بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت کو خطرناک حدتک کم کردیتی ہے۔ آئرن خون کی کمی دور کرنے اور اینیمیا سے بچاﺅ میں اہم ہے . اسکی کمی جسمانی کمزوری ، تھکن ، بالوں کے گرنے اور خون کے خلیات کی افزائش اور نشونما میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہے ۔

 

شیئر: