Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برفانی میدانوں، چٹیل پہاڑوں اور تپتے صحراؤں میں کرکٹ کاجنون

 
کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے شائقین کو سنہ 2019کے کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل مفت دکھانے کی پیش کش کی ہے مگر اس کے لیے ان کو اپنے کرکٹ گراؤنڈ کی تصاویر یا ویڈیو کے ذریعے مقابلے میں حصہ لینا ہوگا ۔ 
ورلڈ وائڈ کرکٹ‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شروع کرائے گئے اس مقابلے میں دنیا بھر سے کرکٹ کے شائقین اپنے میدانوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے حصہ لے رہے ہیں ۔ 
مقابلے میں حصہ لینے والوں نے ٹوئٹر پر اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے انتہائی دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں سے بہترین اور سب سے زیادہ ووٹ لینے والی کو فاتح قرار دیا جائے گا ۔ 
pic.twitter.com/5G9W0sztCn

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا فائنل میچ 14جولائی کو لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا ۔
21فروری کو لانچ کی گئی اس مہم میں دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین حصہ لیتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں کیسے اور کہاں کرکٹ کھیلتے ہیں ۔  
 pic.twitter.com/gJafwHk5Ao
پاکستان کے شہر ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں بیروٹ میں ایک پہاڑی مقام پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو کو اب تک 53ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جس میں کرکٹ پچ کے علاوہ ایک طرف پہاڑ اور دوسری طرف کھائی ہے ۔ 
صارفین نے گلی ،محلوں، گھروں کی چھتوں پر کرکٹ کھیلنے کی اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں ۔  ’ورلڈ وائڈ کرکٹ‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں کہیں کوئی خوبصورت و سرسبز میدان میں اچھی پچ پر کرکٹ کھیل رہا ہے تو کہیں ساحل کی ریت پر وکٹ بنائی گئی ہے ۔ 
کشمیر سے عامر مقبول وانی نامی ٹوئٹر صارف نے برف پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی ہے تو نیپال سے ایس آر کوئرالہ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے بچوں کی کرکٹ کھیلتے تصویر پوسٹ کی گئی ہے ۔
مقابلے میں حصہ لینے والوں نے باسکٹ بال کورٹ میں کرکٹ بھی کھیلی ہے اور گلگت کے بلند ترین پولو گراؤنڈ سے بھی کرکٹ کھیلنے کی تصویر بنا کر پوسٹ کی ہے ۔
یوگنڈا سے سوروتی کرکٹ اکیڈمی نے اس مقابلے میں ننگے پاؤں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کی تصویر بھیجی ہے ۔ 
pic.twitter.com/W3XuuYozrs
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کئی تصاویر کو ری ٹویٹ کر رہا ہے اور شائقین کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے کہ وہ مقابلے میں حصہ لیں ۔ 
آئی سی سی کے مطابق دنیا کے 148ملکوں سے 30لاکھ سے زائد کرکٹ شائقین نے ورلڈکپ میچوں کے ٹکٹ خریدنے کے لیے آن لائن درخواست دی ہے۔
خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 مئی کی 30تاریخ سے 14جولائی تک انگلینڈ اور ویلز کے میدانوں پر کھیلا جائے گا ۔ 
pic.twitter.com/BdwLnLw0ux

شیئر: