Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا کے سابق صدر کی ضمانت منظور

سیول ...جنوبی کوریا کے سابق صدر لی میونگ باک کی ضمانت منظور ہو گئی ۔ عدالت نے ساڑھے آٹھ لاکھ ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ سابق صدر نے سخت نگرانی کی شرائط تسلیم کر لیں۔ اب انہیں صرف اپنے اہل خانہ اور وکلا سے ملنے اور ان سے بات چیت کی اجازت ہو گی۔ ان پر اپنے دور صدارت میں سیاستدانوں اور کاروباری افراد سے رشوت لینے کے الزامات کا سامنا ہے۔2008 سے 2013 تک جنوبی کوریا کے صدر رہے تھے۔ایک سال قبل انہیں رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر قصور وار قرار دے کر سزا سنائی گئی تھی۔ سیول ہائیکورٹ نے خرابی صحت کی بنا پر سابق صدر کی ضمانت منظور کی ہے۔

شیئر: