Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثناءمیر کا آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں شمولیت پر اظہار تشکر

لاہور:پاکستانی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شمولیت کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ملنے والی کیپ کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ثناء میر نے ٹوئٹر پیغام میں الحمد للہ کے بعد کہا کہ وہ آئی سی سی کی مشکور ہیں کہ اس نے اپنی ٹیم میں شامل کرکے حوصلہ افزائی کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کھیل سے انہیں بہت محبت ہے اور دنیا بھر میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کرکٹرزکو لیٹر کے ساتھ یادگاری کیپس بھی بھجوائی گئی تھیں۔ثناء میر یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: