Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیمہ بھرے کریلے بنانے کی ترکیب

اجزاء: 
کریلے۔ 5عدد
پانی۔ایک کپ
تیل۔حسب ضرورت
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ایک چائے کا چمچ
پیاز(سلائس)۔ایک کپ
ٹماٹر۔ایک کپ
پسا ہوا دھنیا۔آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاﺅڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پاﺅڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
پانی۔ایک کپ
ہرادھنیا۔دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ۔دو سے تین عدد
 
فلنگ بنانے کے اجزا۔
بیف قیمہ۔ایک کلو
پیاز(چوپ)۔ڈیڑھ کپ
ادرک لہسن پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچ
زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پاﺅڈر۔ایک چائے کا چمچ
نمک۔حسب ذائقہ
زیرہ پاﺅڈر۔ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ کٹی ہوئی۔ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ۔ایک کھانے کا چمچ
ہلدی۔ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر۔ایک کپ
دھنیا پاﺅڈر۔ایک چائے کا چمچ
دہی۔آدھا کپ
تیل۔حسبِ ضرورت
ہری مرچ۔دو سے تین عدد
 
ترکیب۔
فلنگ بنانے کی ترکیب۔
ایک پین میں قیمہ اورپانی ڈال کر چھ سے8 منٹ پکالیں۔ اب اس میں پیاز، ادرک، لہسن، زیرہ ، لال مرچ پاﺅڈر، نمک، زیرہ، کٹی لال مرچ، گرم مصالحہ، ہلدی، دھنیاپاو¿ڈر ڈال کر تھوڑی دیر پکالیں۔ اب اس میں ٹماٹر، دہی، ہری مرچ، کھانے کا تیل ڈال کر گلنے کے بعد اچھی طرح بھون لیں۔
 
کریلے بنانے کی ترکیب۔
کریلوں کوپہلے چھیل کر ان کے بیج نکال لیں اب ان پر نمک لگا دیں اور ایک سے دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد ململ کے کپڑے میں ان کریلوں کو رکھ کر نچوڑ لیں۔ اب کریلوں میں تیار کیا ہوا قیمہ بھر کر دھاگے سے بند کرلیں۔ اس کے بعد گرم تیل لیں اور شیلو فرائی کرلیں۔
 
کریلے اور قیمہ بنانے کا طریقہ۔
پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں ادرک لہسن پیسٹ، پیاز ڈال کر پیاز نرم ہونے تک پکا لیں، اس کے بعد اس میں ٹماٹر ڈال کر تھوڑی دیر مزید پکائیں۔ اب اس میں دھنیا، زیرہ، لال مرچ ڈال کر باقی بچا ہوا تیار قیمہ ڈال دیں اور تیار کئے ہوئے کریلے اور پانی ڈال کر پانچ سے چھ منٹ ڈھک کرپکا لیں اور بھون لیں ہرا دھنیا ، ہری مرچ بطور گارنش استعمال کریں۔
٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: