Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان سے امریکی فوجی انخلاءسیاسی استحکام سے مشروط

واشنگٹن...امریکی سینٹرل کمانڈر کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش کے باوجود افغانستان سے تاحال امریکی فوجیوں کی واپسی کا حکم نہیں دیا گیا۔ ہاوس آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں ابھی مذاکرات کے مرحلے پر ہیں۔ اس لئے فوجیوں کی واپسی کا فیصلہ مناسب نہیں۔جوزف ووٹل نے کہا کہ طالبان اور امر یکہ کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں کچھ مثبت نتائج سامنے آئے ہیں لیکن تسلی بخش پیش رفت نہیں ہوئی۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ طالبان تاحال افغان حکومت سے براہ راست مذکرات کے لئے آمادہ نہیں۔ افغان فوجی تاحال اپنی مدد آپ کے تحت صورتحال کو نہیں سنبھال سکتے۔ امریکی جنرل نے اعتراف کیا کہ فوجیوں کی واپسی سے متعلق فیصلے کی بنیاد مخصوص وقت پر نہیں بلکہ حقیقی صورتحال پر ہوگی جس میں سیاسی استحکام ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ میری تجویز ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کے فیصلے میں ہماری اتحادیوں اور افغان حکومت کی مشاورت شامل ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ افغان فورسز ہماری فراہم کردہ امداد پر انحصار کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں موجود 14 ہزار امریکی فوجیوں کی واپسی چاہتے ہیں لیکن خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ امر یکہ ، کابل میں پائیدار امن قائم لئے بغیر انخلا چاہتا ہے۔
 

شیئر: