Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت پر انسداد منی لانڈرنگ میں کوتاہی کا الزام درست نہیں ، یورپی یونین

برسلز۔۔۔ یورپی یونین میں شامل تمام ممالک نے سعودی عرب پر انسداد منی لانڈرنگ میں کوتاہی برتنے کے الزام کو مسترد کردیا۔ یونین میں شامل 28ممالک نے یورپی کمشنری کی اس تجویز کو ناقابل قبول قرار دیدیا جس میں سعودی عرب سمیت متعد د ممالک کو منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنڈنگ کے انسداد میں کوتاہی برتنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی بات کہی گئی تھی۔ یورپی یونین نے نیا بیان برسلز میں یورپی وزرائے داخلہ و انصاف کے اجلاس کے موقع پر جاری کیا۔ یونین نے واضح کیا کہ ایسی تجویز جو شفاف ریکارڈ پر مشتمل نہ ہو قبول نہیں کی جاسکتی۔ اسی کے ساتھ ساتھ یورپی یونین نے کمشنری کو ہدایت کی کہ وہ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنڈنگ سے متعلق نئی فہرست تیار کرے۔یورپی ذرائع کا کہناہے کہ یورپی یونین میں شامل ممالک کی جانب سے سعودی عرب کو مبینہ فہرست میں شامل کرنے کی متفقہ مخالفت سے یورپی کمشنری میں موجود ان عناصر کی کھلی شکست ہوئی ہے جنہوں نے مملکت سمیت کئی ممالک کو مذکورہ فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔
 

شیئر: