Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چلیں کچن میں....

٭ آٹے کو نیم گرم پانی سے گوندھ کر روٹی بنائی جائے تو یہ جلدی نہیں سوکھتی بلکہ زیاہ دیر تک نرم رہتی ہے۔
اگر کچن میں چیونٹیاں آجاتی ہوں تو انکے بلوں کے اردگرد پسی ہلدی چھڑک دیں . چیونٹیاں نہیں آئیں گی۔
٭ چاقو یا چھری سے ہاتھ کٹ جائے اورفوری طور پر کوئی دوا دستیاب نہ ہو تو ہلدی لگا کر خوب کس کر پٹی باندھ لیں ،خون بند ہو جائے تو پٹی کھول دیں ۔
٭ آلو چھیل کر اور کاٹ کر ان پر نمک چھڑک کر15منٹ بعد دھو کر پکایا جائے تو یہ نہیں گھلتے۔
٭ سبزی کو تروتازہ رکھنے کےلئے اس پر سرکہ پانی میں ملا کر اچھی طرح چھڑک دیں . اس سے سبزی مرجھانے سے محفوظ رہے گی ۔
٭سبز مرچیں کاٹتے ہوئے ہاتھوں میں شدید جلن ہوجاتی ہے ۔ اس جلن کو دور کرنے کےلئے گڑ کو پانی میں ملا کر اس سے ہاتھ دھو لیں اگر بیسن سے ہاتھ دھو کرتیل لگا لیا جائے تو بھی جلن ختم ہوجاتی ہے ۔
 ٭ اگر کھانا بناتے وقت کھانا جل جائے تو اسکی پتیلی میں پانی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں ۔ جب پانی ابلنے لگے تو چولھا بند کردیں اور پانی پھینک کر پتیلی دھو لیں ، کھرچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور آرام سے صاف ہو جائے گی۔
۔اگر سالن ہلکا سا جل جائے اور پتیلی میں لگ جائے تو اسکی ناگوار بومٹانے کےلئے اس میں تھوڑا سا دودھ ڈال دیں۔ سالن کے جلنے کا احساس ہی نہیں ہو گا ۔

شیئر:

متعلقہ خبریں