Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکائپ ویب ورژن کےلئے کارآمد فیچر متعارف

مائیکرو سافٹ نے اسکائپ کی ویب ورژن سروس کو ری ڈیزائن کردیا ہے۔ اب انٹرفیس ڈیزائن کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے اور بات چیت کے مواد کو ٹریک کرنا بھی آسان کردیا گیا ہے۔ اسکائپ فار ویب میں پرائیویٹ اور گروپ کالز کےلئے ایچ ڈی ویڈیو سپورٹ دی گئی ہے۔ یہ سہولت صرف کروم اور ایج براﺅزر استعمال کرنے والوں کے لئے ہی ہے، فائر فوکس یا کسی اور براﺅزر استعمال کرنے والے صارفین اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ ایک نیا نوٹیفکیشن پینل دیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی نے کب آپ کو مینشن کیا ہے۔ میڈیا گیلری کو بھی اسکائپ کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں ہر لنک اور میڈیا موجود ہوتا ہے جو ٹیکسٹ چیٹ میں آپ نے شیئر کیا ہو یا کسی نے آپ کے ساتھ شیئر کیا ہو، تاکہ اسکرول کئے بغیر کوئی تصویر تلاش کرسکیں۔ایک اور فیچر کے ذریعے آپ کسی دوست کی بات چیت میں مخصوص گفتگو سرچ کرسکتے ہیں۔ری ڈیزائن اسکائپ فار ویب ونڈوز 10 یا میک 10 آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے کمپیوٹرز پر ہی قابل استعمال ہے اور کروم اور ایج پر ہی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: