Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کے مالک نے نام بدل لیا

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کمپنی” ایپل “کے مالک کا نام ٹم کک کے بجائے ٹم ایپل پکارا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ وائٹ ہاﺅس میں ہونے والی ایک تقریب میں ٹیم کک شریک تھے۔صدر ٹرمپ ٹم کک کو ٹیکنالوجی کے میدان میں گراں قیمت خدمات انجام دینے اور امریکہ میں ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہتے تھے۔ صدر کی طرف سے ٹم کک کا نام بگاڑنے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی تاہم خود ٹم کک نے صدر ٹرمپ کے الفاظ پر ناراضی کے بجائے ٹویٹر پر موجود اپنی فائل میں اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ٹم کک سے ٹم ایپل کر دیا۔
 

شیئر: