Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولمبیا میں طیارہ تباہ،خاتون میئر سمیت 12 ہلاک

 بوگوٹا...کولمبیا کے صوبے میٹا میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارہ لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے گر کر تباہ ہو گیا۔حکام کے مطابق 2 انجنوں والے ڈوگلس ڈی سی تھری طیارے میں 12 مسافر سوار تھے۔حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔کولمبیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جہاز گرنے کی وجوہ سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ۔ہلاک افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔کولمبیا کے شہر تارئیرا کی میئر بھی اہلخانہ سمیت ہلاک ہوئی ہیں ۔ طیارے کا مالک، پائلٹ اور کو پائلٹ بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔ حادثے کے بعد آگ لگ گئی۔ جس سے لاشیں جل گئیں۔شناخت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

شیئر: