Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی نے نئی سفری ہدایات جاری کردیں

برلن ۔۔۔ جرمن وزارت خارجہ نے ترکی کے حوالے سے سفری ہدایات کو مزید سخت کر دیا ۔ برلن میں وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ انقرہ حکومت کی جانب سے جرمن ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے خلاف مزید کارروائیوں اور سول سوسائٹی کے دفاتر کو نشانہ بنانے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر گرفتاریوں سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔ جرمن حکام نے ترک وزارت داخلہ کے ایک بیان کا حوالہ دیا ۔اس بیان میں کہا گیا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے کسی اجتماع میں شرکت کرنے والے سیاحوں کو بھی حراست میں لیا جا سکتا ہے۔
 

شیئر: