Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے حجور میں 1800مکانات اڑا دیئے

عدن ۔۔۔ ” سبتمبر نیٹ “ ویب سائٹ نے حجور قبائل کے باشندوں کے خلاف حوثی باغیوں کے جنگی جرائم کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حوثی دہشتگردوں نے 250شہریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ۔ ان میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ حوثیوں نے 1800مکانات بارودی سرنگ بچھا کر دھماکے سے اڑا دیئے۔4760شہریوں کو گھر سے بے گھر کردیا۔ تقریباً23 ہیلتھ سینٹرز معطل کردیئے۔ بعض ہیلتھ سینٹرز کو جیل خانوں میں تبدیل کردیا۔ 270 زرعی فارموں کو اجاڑ دیا اور 27واٹر ٹینکرز نذر آتش کردیئے۔
 

شیئر: