Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل4: پولیس آفیسر نے نوجوانوں کو ٹکٹ دیدیئے

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کے باہر ڈیوٹی پر موجود پولیس آفیسر نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس ایل کا میچ دیکھنے کے لئے اپنی جیب سے 2ٹکٹ نوجوانوں کو دے دیئے۔ کراچی کے رہائشی 2دوست نعمان اور طلحہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والا پی ایس ایل کا میچ دیکھنے پہنچے تو ان کے پاس ٹکٹس نہیں تھے، دونوں نوجوان نیشنل اسٹیڈیم میں بیٹھ کر براہ راست میچ دیکھنے کا عزم لئے ہوئے تھے۔انہوں نے اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ پر کئی ایک سے ٹکٹ خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے جس پر یہ دونوں دوست مایوس ہوکر واپسی کا ارادہ کر رہے تھے تو وہاں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس آفیسر نے ان سے پریشانی کی وجہ پوچھی، دریافت کرنے پر لڑکوں نے مایوسی کا سبب بتایا کہ میچ براہ راست دیکھنے کی تمنا ہے مگر ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جس پر اس پولیس آفیسر نے ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے اپنی جیب سے 2 ٹکٹ نکال کر ان کو تحفے میں دے دئیے تا کہ وہ اپنی خواہش پوری کرسکیں اور اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: