Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی حملے انتخابی فائدے کیلئے کرائے گئے، فاروق عبداللہ

جموں۔۔۔نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق نے عبداللہ جموں و کشمیر پارلیمانی و اسمبلی انتخابات بیک وقت نہ کرائے جانے پر سخت تنقیدکی۔ انہوں نےفضائی حملے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے کرائے گئے ۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی کا ماحول برقرار ہے ۔ انتخابات قریب ہونے کی وجہ سے ایئر اسٹرائک کرائی گئی۔ اس کارروائی میں کروڑوں کاطیارہ تباہ ہوگیا۔ ہمیں شکرگزار ہونا چاہئے  کہ ہندوستانی فضائیہ کا پائلٹ پاکستان سے احترام کے ساتھ ہندواپس آگیا۔لوک سبھا الیکشن کے لئے ماحول سازگار ہے لیکن اسمبلی کے لئے نہیں؟ مقامی بلدیاتی انتخابات کافی پر امن طریقے سےمکمل کئے گئے تھے ۔ بڑی تعداد میں سیکورٹی دستے بھی موجود ہیں تو اسمبلی انتخابات کیوں نہیں ہو سکتے؟۔ فاروق عبداللہ نے جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات نہ کرائے جانے پر کہا کہ سبھی پارٹیاں اس بات کے حق میں ہیں کہ ریاست میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات بیک وقت کرائے جائیں۔
مزید پڑھیں:- - - ---دہلی: چلتی کارآگ کے گولے میں تبدیل،بیوی،بچےزندہ جل گئے

شیئر: