Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا

  سینٹ کٹس:انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کی ورلڈ چیمپیئن ٹیم ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز0-3سے اپنے نام کرلی ۔ دوسرے میچ کے طرح تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی میزبان ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی اور انگلینڈنے 8وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی ۔اسی گراونڈ پر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 45رنز پر ڈھیر ہونے والی ویسٹ انڈین ٹیم نے اس مرتبہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن انگلش بولرز نے اسے13اوورز میں 71رنز پر آوٹ کردیا۔کپتان جیسن ہولڈر ، جان کیمپبل اور نکولس پوران نے 11،11رنز بنائے جبکہ اوبڈمیککوئے 10رنز کے ساتھ ڈبل فگرز میں پہنچنے والے چوتھے بیٹسمین تھے۔انگلش بولر ڈیوڈ ولی نے تباہ کن بولنگ کی اور 3اوورز میں7رنز دے کر4وکٹیں لیں، 3وکٹیں مارک وڈ اور 2عادل راشد کے حصے میں آئیں جس کے لئے انہوں نے 9اور18رنز دیئے ۔ 72رنز کا ہدف انگلینڈ نے 2وکٹوں کے نقصان پر10.3اوورز میں حاصل کر لیا۔وکٹ کیپر جونی بیئر اسٹو37رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔ جیسن ہولڈر اور دیوندرا بشو نے ایک، ایک وکٹ لی۔ڈیوڈ ولی کو خوبصورت اور وننگ بولنگ پر مین آف میچ ایوارڈ دیا گیا۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: