Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنار س ہندو یونیورسٹی میں طلبہ کا ہنگامہ

وارانسی۔۔۔بی ایچ یو میں قائم شعبہ آرٹس  کے گیٹ کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے ایک طالب علم کے سر پر پستول کا بٹ مار کر زخمی کردیا۔ہندوستان ویب سائٹ کے مطابق بڑلا اے ہاسٹل میں رہنے والے طالب علم ابھیشیک نے بتایا کہ جب وہ شعبہ آرٹ کے سامنے چائے نوش کررہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 3نوجوان آئے اور اسکے سر پر پستول کے بٹ سے حملہ کردیااور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔موقع پر موجود طلبہ نے زخمی ابھیشیک کو فوراً ٹراما سینٹر پہنچایاجہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد مشتعل طلبہ نے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے یونیورسٹی کے صدر دروازے پر جمع ہوکر مظاہرہ شروع کردیا اور دھرنے پر بیٹھ گئے۔ ایک حملہ آور کی شناخت روئیا ہاسٹل کے پون مشرا کے طور پر ہوئی۔پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرانے پرطلبہ نے دھرنا ختم کردیا۔ پولیس نے یونیورسٹی کی سیکیورٹی فورس سے سی سی ٹی کیمرے سے فوٹیج حاصل کرکے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے ہاسٹلز میں تلاش مہم شروع کردی۔چیف پراکٹر رویانا سنگھ کے ساتھ سیکیورٹی افسران اور ملازمین نے بڑلا سمیت متعدد ہاسٹلز کی تلاشی لی جہاں سے ہاکی ، ڈنڈے، لوہے کی سلاخیں، اینٹیں اور شیشے کی بوتلیں برآمدکیں۔
مزید پڑھیں:- -  - - -یوپی: باراتیوں سے بھری کار درخت سے ٹکرا گئی،7افراد ہلاک

شیئر: