Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلاف ورزیوں کی تفصیلات تصاویر سمیت ” ابشر“پر مہیا ہیں، محکمہ ٹریفک

ریاض۔۔۔ محکمہ ٹریفک نے اطمینان دلایا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کی تفصیلات تصاویر سمیت " ابشر" پر مہیا ہونگی۔ القصیم ریجن سے اس پر عملدرآمد کا آغاز کیاگیا ہے۔ دیگر علاقوں میں 2019ءکے اختتام سے قبل یہ سہولت فراہم کردی جائے گی۔ محکمہ ٹریفک نے اس سہولت کا اہتمام ان رپورٹوں کے تناظر میں کیا ہے جن میں گاڑیوں کے بعض ڈرائیور ٹریفک خلاف ورزی پر عائد کئے جانے والے جرمانے کو ذہنی طور پر تسلیم نہیں کررہے تھے۔ وہ دعوے کرتے تھے کہ جس خلاف ورزی پر ان سے جرمانہ لیا جارہا ہے وہ غلط ہے۔ ابشر پر تصویر سمیت خلاف ورزی کی تفصیلات دیکھنے پر گاڑی کے مالک یا ڈرائیور کا شک و شبہ ازخود دور ہوجائے گا۔ دوسری جانب محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل البسامی نے بتایا ہے کہ اگر ٹریفک خلاف ورزیوں پر عائد ہونے والا جرمانہ ادا نہ کیا گیا ہو توانکی بابت شکایت آن لائن کی جاسکتی ہے۔ایسی کسی خلاف ورزی پر اعتراض کے اندراج کی گنجائش نہیں جن پر آنے والا جرمانہ ادا کردیا گیا ہو۔ وزیر داخلہ اس سے استثنیٰ دے سکتے ہیں۔ البسامی نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر آن لائن اعتراض کا جواب 7روز کے اندر دیدیا جائیگا۔ دریں اثناء محکمہ ٹریفک نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کیلئے شہریوں کی گاڑیوں میں نگراں کیمرے نصب کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اب تک ایسا کیا بھی نہیںکیا گیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گرد ش کرنے والی وڈیو سراسر من گھڑت ہے۔ حقیقت سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔ محکمہ ٹریفک نے اپیل کی کہ کوئی بھی شخص محکمہ ٹریفک سے متعلق اطلاعات صرف اس کے اپنے ذرائع سے حاصل کرے۔ دیگر ذرائع سے پھیلائی جانے والی باتوں پر کان نہ دھرا جائے۔

شیئر: