Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”تشلیح والی کاروں“ پر نقل ملکیت فیس؟

ریاض ۔۔۔ محکمہ ٹریفک نے بتایا ہے کہ تشلیح کیلئے فروخت کی جانے والی گاڑیوں پر نقل ملکیت فیس وصول نہیں کی جاتی۔ مقامی شہری نے ٹویٹر پر ٹریفک کے اکاﺅنٹ کے ذریعے استفسار کیا تھا کہ میرے پاس ایک گاڑی تھی، میں نے اسے تشلیح کے ہاتھوں فروخت کردیا ہے۔ کیا اسے اپنی ملکیت سے خارج کرانے کی مجھے کوئی فیس ادا کرنا ہوگی؟ محکمہ ٹریفک نے اس کے جواب میں بتایا کہ ایسی گاڑیاں جو پرزوں میں تبدیل کرنے کیلئے فروخت کی جاتی ہیں ان پر نقل ملکیت فیس نہیں لی جاتی۔
 

شیئر: