Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق انکم ٹیکس افسر کی رہائش پر چھاپہ،300کروڑ کی جائداد وں کا انکشاف

لکھنؤ۔۔۔ مایاوتی کے دوراقتدار میں اعلیٰ عہدوں پر فائر رہنے والے اتر پردیش کے آئی اے ایس افسر نیترام کی رہائش پر محکمہ انکم ٹیکس نے چھا پہ مار کر 1.64کروڑ روپے نقد، 50لاکھ روپے مالیت کے ’’موبلاں ‘‘پین،4قیمتی گاڑیاں اور 300کروڑ روپے کی بے نامی جائدادو ں کی دستاویزات ضبط کئے۔انکم ٹیکس افسران کو اطلاع ملی تھی کہ سابق افسر اوران کے معاونین نے نوٹ بندی کے بعد اور اس سے قبل کولکتہ کی غیر معروف فرضی کمپنیوں کے نام پر 95کروڑ روپے جمع کرائے تھے۔انکم ٹیکس افسران نے بتایا کہ لکھنؤ اور دہلی میں واقع نیترام کے 3 مکانات سے1.64کروڑ روپے نقد برآمد کئے جبکہ 50لاکھ روپے بینک لاکر میں رکھے ہوئے ہیں جنہیں جلد ضبط کرلیا جائیگا۔چھاپہ مہم کے دوران دہلی ، ممبئی اور کولکتہ کے 3مکانات سے 95کروڑ روپے ضبط کئے گئے۔ اے بی پی نیوز کے مطابق نیترام 2003سے2005 ء کے دوران اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی کے سیکریٹری تھے۔ یہ افسرریاست اتر پردیش میں محکمہ آبکاری، کھاد،گنا، ڈاک ، رجسٹریشن ، خورا ک کے چیف رہے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:-  - - - -شادی کے مطالبے پر خاتون ٹیچر کا قتل

شیئر: