یمن میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، 46 ہزار سے زائد افراد بے گھر
یمن کے جنوب مغربی علاقوں میں حوثی ملیشیا اور حکومتی فورسز کے درمیان گذشتہ ہفتے لڑائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد کم سے کم 46 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت (آئی او ایم) نے جمعے کو جاری بیان میں بتایا کہ ’گزشتہ ہفتے یمن میں لڑائی میں شدت آنے کے بعد کم از کم 46 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔‘
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے خبردار کیا کہ ’بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے۔‘
