Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجرتی غنڈوں کا ’’فریکچر گینگ‘‘گرفتار

فریدآباد۔۔۔اداکار سنجے دت کی فلم ’’واستو‘‘سے متاثر ہوکر دہلی این سی آر میں لوٹ مار اور قتل و غارتگری کی واردات انجام دینے والا ’’فریکچر گینگ‘‘کا پولیس نے پردہ فاش کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ سمیت 3بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔ فلم میں اداکار کے گروہ کے بدمعاش اپنے دشمنوں سے بدلا لینے یا دیگر بدمعاشوں سے ٹھیکا لیکر لوگوں کی ٹانگیں توڑ دیتے تھے ۔ امراُجالا ویب سائٹ کے مطابق اس گینگ کے بدمعاش واردات کے بعد اس کا وڈیو بھی تیار کرتے تھے تاکہ ان کے دشمنوں میں دہشت قائم رہے اور ٹھیکیدار کو بطور ثبوت دیا جاسکے۔خوف وہراس پھیلانے والے گروہ کے سرغنہ کلبھوشن عرف کلو پرلوٹ مار اور قتل وغارتگری کے 9مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے گروہ کے ذریعے تیار کئے گئے وڈیو کی بعض تصاویر جاری ہیں۔ پولیس نے تینوں کا 4روزہ ریمانڈ حاصل کرکے پوچھ گچھ شروع کردی۔امید ہے کہ اس گینگ کے دیگر افراد جلد گرفتار کرلئے جائیں گے۔ان کے قبضے سے 6پستول، 22کارتوس، آہنی سلاخیں اور کار برآمد کیں۔
مزید پڑھیں: - - - -حکومت رافیل دستاویزات چرانیوالوں کیخلاف فوجداری مقدمہ قائم کریگی

شیئر: