Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی، اسلام آباد باہر

کراچی: پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 48 رنز سے شکست دے کر پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی۔ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا پی ایس ایل فور کا سفرمکمل ہوگیا۔پشاور زلمی 17مارچ اتوار کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے فائنل کھیلے گی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے 215 رنز کے بڑے ہدف کے سامنے اسلام آباد یونائیٹڈ کے والٹن کے علاوہ کوئی بلے باز نہ چل سکا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی، اوپنرز کامران اکمل اور امام الحق نے ایک بار پھر شاندارآغاز فراہم کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں اور 135 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔ کامران اکمل نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کے ساتھ 73 رنز بنائے اور مین آف دی میچ رہے ، امام الحق نے 2 چھکے اور 7 چوکے لگا کر 58 رنز بنائے۔پولارڈ نے 21 گیندوں پر 37 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، صہیب مقصود 4 اور وہاب ریاض ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے، کپتان ڈیرن سیمی 30 اور جورڈن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آوٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیلپورٹ نے 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے حصول کیلئے یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 166 رنز ہی بنا سکی، رونکی 17، ڈیلپورٹ 28، ہیلز 1، آصف علی صفر، حسین طلعت 19، فہیم اشرف 31، شاداب خان صفر اور محمد سمیع 2 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ رومان رئیس 2 اور محمد موسیٰ 8 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔زلمی کے حسن علی اور جورڈن نے 3،3 ، ملز، وہاب ریاض اور پولارڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: