Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر جمہوریہ نے 53 شخصیات کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا

نئی دہلی- - - -  صدر رام ناتھ کووند نے لوک نغمہ نگار تیجن بائی، ڈاکٹر اشوک لکشمن راؤ کوکڑے، ماؤنٹینر بیچیندر پال، اداکار منوج تیواری، فٹ بال کھلاڑی سنیل چھیتری، روگن پونٹنگ کو نئی زندگی دینے والے عبدالغفور کھتری ، ماہر آثار قدیمہ کے کے محمد اور ماہر دستکار فیاض احمد جان اور کرکٹر گوتم گمبھیر سمیت 53 اہم شخصیتوں کو پدم ایوارڈ سے سرفراز کیا۔خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق6 شخصیات کو پدم بھوشن ایوارڈ جبکہ 48 کو پدم شری دیا جانا تھا جن میں 3 تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔ ڈاکٹر ککڑےاور پال کے علاوہ ایم ڈی ایچ مصالحہ کے مالک مہاشے دھرم پال گلاٹی، آر ایس ایس سے منسلک سماجی خدمات درشن لال جین، سائنسداں شنکر لنگم نارائن اور سابق کنٹرولر اینڈ آڈیٹیٹر جنرل وجے کرشن شنگلو کو پدم بھوشن دیا گیا۔پدم شری پانے والوں میں اداکار منوج تیواری، کرکٹر گوتم گمبھیر، فٹبالر سنیل چھیتری، مونٹینر بچیندرپال، مشہور سرجن راما سوامی وینکٹ سوامی، اترپردیش کے لوک نغمہ نگار ہیرا لال یادو، کسان اور ساتھی کسانوں کو ٹریننگ دینے والےہند بھوشن تیاگی ، صحافی دویندر سروپ (پس از مرگ)، ماہر آثار قدیمہ شاردہ شری نواسن، باسکٹ بال کھلاڑی پرشانت سنگھ، فوٹوآرٹسٹ اور ماؤنٹینر انوپ شاہ، سماجی خدمات دویندر پلئی پرکاش راؤ، پی جی آئی ایم آئی آر چنڈی گڑھ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جگت رام، کمل پجاری، سینئر وکیل ہرویندر سنگھ پھلکا، سوامی وویکانند، حکم چند پاٹیدار، چھتیس گڑھ کے رنگ منچ کے لوک اداکار انوپ رنجن پانڈے ، لداخ انسٹی ٹیوٹ آف پری وینشن کے بانی ڈاکٹر سورنگ نوربو، ٹرانس جینڈر نٹراج، اڈیشہ کے سماجی خدمات دائتری نائک، بندیلی زبان کے مصنف کیلاش مدبھیا، روگن پونٹنگ کو نئی زندگی دینے والے عبدالغفور کھتری ، ماہر آثار قدیمہ کے کے محمد اور ماہر دستکار فیاض احمد جان شامل ہیں۔

 

شیئر: