Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8سالہ بچی نے نیوکلیئر سائنس ایوارڈ جیت لیا

نیو میکسیکو ۔۔۔ میکسیکو سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ بچی کو نیوکلیئر سائنس پرائز سے نوازا گیا ہے۔ سوشل گوادا لوپے کروز کو نیشنل آٹو نومس یونیورسٹی آف میکسیکو کی جانب سے نیوکلیئر سائنس پرائز دیا گیا ہے۔ بچی نے کم آمدنی والے خاندانوں کےلئے شمسی توانائی سے چلنے والا ہیٹر تیار کیا ہے۔ جو ری سائیکل شدہ اشیاءسے تیار کیا گیا۔ یہ ہیٹر پانی گرم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ہیٹر شمسی توانائی سے کام کرتا ہے۔بچی کہنا ہے کہ لوگوں کے پاس وسائل کم ہیں، وہ الیکٹرونک ہیٹر نہیں خرید سکتے چنانچہ وہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کےلئے لکڑیاں کاٹتے ہیں۔ یہ ہیٹر کم قیمت ہے اور یہ درختوں کو بچانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
 

شیئر: